غزہ پر اسرائیلی حملوں پر مودی حکومت کیوں خاموشی ہے، آنند شرما

19 جولائی, 2025 22:37

شیعیت نیوز : بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ کانگریس کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن آنند شرما نے مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی خارجہ پالیسی انتشار کا شکار ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان کا عالمی اثر و رسوخ دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بیان انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں دیا۔

آنند شرما نے کہا کہ حماس کے حملے کے بعد جس طرح سے فلسطین کے عوام پر حملے ہو رہے ہیں، ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور وہاں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے، وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دروزیوں کے ذریعے صہیونی سازش کا نیا مرحلہ، رامی ابوزبیدہ کا انکشاف

انہوں نے سوال کیا کہ جب ہندوستان کے اسرائیل اور فلسطین دونوں سے بہتر تعلقات ہیں تو ہندوستان نے اسرائیل سے حملہ روکنے کے لیے کیوں نہیں کہا؟

کانگریس لیڈر آنند شرما نے امریکہ سے ممکنہ ٹریڈ ڈیل پر بھی اپنی رائے پریس کانفرنس کے دوران ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کسی دباؤ میں ٹریڈ ڈیل نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے خاص طور سے زراعت اور ڈیری شعبہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ شعبہ ہندوستان کے لیے حساس ہے اور انہیں فوری طور پر نہیں کھولا جا سکتا۔

آنند شرما نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی اجلاس میں کانگریس اس مسئلہ کو اٹھائے گی اور حکومت سے ٹریڈ ڈیل کو لے کر وضاحت طلب کرے گی۔

4:09 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔