ایران کے شاہد ڈرون سے متاثر ہوکر امریکہ نے ایرانی ڈرون کی نقل بنا لی

19 جولائی, 2025 22:30

شیعیت نیوز : امریکی محکمہ دفاع نے ایرانی شاہد-136 خودکش ڈرون کی طرز پر اپنا مقامی ماڈل تیار کرلیا ہے، جسے LUCAS کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ نام "Low-Cost Uncrewed Combat Attack System” کا مخفف ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع کی موجودگی میں پینٹاگون میں اس جدید ڈرون کی رونمائی ہوئی۔ یہ ڈرون ایری زونا کی نجی دفاعی کمپنی SpektreWorks نے تیار کیا ہے، جو بحرالکاہل اور دیگر خطوں میں بکھری ہوئی فوجی کارروائیوں میں مدد دینے والے سستے اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی دنیا کی خودمختاری مغرب کو گوارا نہیں، آیت اللہ اعرافی

کمپنی کے مطابق LUCAS ایک قابل اعتماد اور کم قیمت والا گروپ 3 ڈرون سسٹم ہے، جو سخت موسمی حالات میں بھی کم از کم لاجسٹک وسائل کے ساتھ مؤثر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔ اس کا ڈیزائن مختلف قسم کے مشن جیسے جاسوسی، حملے اور مواصلاتی امداد میں استعمال کے قابل بناتا ہے۔

یہ ڈرون ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کم لاگت اور مؤثر ڈرون ٹیکنالوجی میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

امریکی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی شاہد سیریز کے ڈرونز نے عالمی دفاعی سوچ کو تبدیل کر دیا ہے اور LUCAS اسی رجحان کی ایک واضح علامت ہے۔

SpektreWorks نے تصدیق کی ہے کہ LUCAS کے تمام ابتدائی تجربات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور جلد امریکی و اتحادی افواج کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

7:22 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔