آیت اللہ شب زندہ دار کا سپاہ پاسداران کے فضائی اڈے کا دورہ

18 جولائی, 2025 23:33

شیعیت نیوز: شورائے نگہبان کے رکن اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد آیت اللہ شب زندہ دار نے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ایک فضائی اڈے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈروں اور سپاہیوں سے ملاقات کی اور موجودہ حالات میں ان کے جذبے اور قربانیوں کو سراہا۔

ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ شب زندہ دار نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے عظیم شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دینِ خدا کی مدد، ان توفیقات میں سے ہے جو رمضان کی راتوں کی دعاؤں کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں، اور دعا "وَتَجْعَلَنِي مِمَّنْ تَنْتَصِرُ بِهِ لِدِينِكَ وَلاَ تَسْتَبْدِلْ بِي غَيْرِي” اس حقیقت کی عکاس ہے کہ اس راہ میں ایثار لازم ہے اور خدا کسی کو بھی بدل سکتا ہے، لہٰذا خود کو اس کے لائق ثابت کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کثرتِ دشمن کے مقابلے میں حق کے محاذ کی نصرت کو قرآنی منطق کے مطابق جالوت و طالوت کے قصے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی نصرت، صبر، استقامت اور سخت امتحانات کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نصرت وعدۂ الٰہی ہے جو حق کی راہ پر ثابت قدم رہنے والوں کو عطا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے اور اعلی قیادت کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش

آیت اللہ شب زندہ دار نے مزید کہا کہ قرآن کی آیات کے مطابق یہودیوں کی دشمنی، عداوت اور کینہ قیامت تک جاری رہے گا، اور ہمیں اس حقیقت کو ہمیشہ مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے حالیہ جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اختیار کردہ بروقت حکمت عملیوں کو سراہا اور کہا کہ جہاں کہیں خلا پیدا ہوا، وہاں فوراً قیادت نے بروقت فیصلے لے کر اسے پُر کیا اور دشمن کو پیش قدمی کا موقع نہ دیا۔

حوزہ ہائے علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ نے اس جنگ کے نتائج کو ایک موقع قرار دیا کہ ہم اپنی کمزوریوں اور قوتوں کی شناخت کریں اور کمزوریوں کو حکمت عملی، بصیرت اور تدبیر سے دور کریں۔

ملاقات کے آغاز میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے بعض کمانڈروں نے صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف انجام دی گئی کارروائیوں اور کامیابیوں کی رپورٹ پیش کی، جس میں دشمن کے کئی اہم اہداف کو نشانہ بنانے اور کامیابی سے دفاعی حکمت عملی اپنانے کا ذکر شامل تھا۔

6:35 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔