صیہونی بکتربند دستہ دمشق کے قریب قطنا میں داخل، کشیدگی میں اضافہ

17 جولائی, 2025 22:10

شیعیت نیوز: المیادین کی رپورٹ کے مطابق، 15 بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل صیہونی فوج کا ایک قافلہ مقبوضہ جولان سے دمشق کے جنوبی مضافات میں داخل ہو گیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج کا یہ دستہ "قطنا” علاقے میں دیکھا گیا ہے جس کا فاصلہ دمشق سے محض 10 کلومیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قتلِ عام امریکی حمایت اور عربی خاموشی کا نتیجہ ہے، محمد علی الحوثی

یاد رہے کہ صیہونی فضائیہ نے گزشتہ چند روز سے شام کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی تھی اور بدھ کے روز ہونے والی بمباری میں دمشق میں واقع شام کی وزارتِ دفاع اور صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر بھی ہے۔

صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے شام کے دروزی قبائل کی حمایت میں کیے گئے ہیں۔

4:18 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔