علامہ سید ساجد علی نقوی کا بارش و سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایڈوائزری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پیشگی اقدامات بھی انتہائی ضروری ہیں۔ خصوصاً ندی نالوں کی صفائی، قرب و جوار کے شہری و دیہی نشیبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور حکومتی مشینری کو مزید فعال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کا جامعہ مصباح العلوم کا تعزیتی دورہ
علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ پانی کے قدرتی بہاؤ کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں اگر بروقت ختم کی جائیں اور اس حوالے سے پیشگی اقدامات کیے جائیں تو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے غیر معمولی موسم کی صورتحال میں عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور احتیاط برتنے کی تاکید بھی کی۔







