مجلس وحدت مسلمین کا جامعہ مصباح العلوم کا تعزیتی دورہ

17 جولائی, 2025 16:10

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اُن کے بیٹے مولانا اعجاز حسین جعفری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا لیاقت حسین، سید جواد رضا جعفری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملوں پر شام کی صورتحال زیر بحث

علامہ سید طاہر عباس نقوی نے مرحوم کی بلندیٔ درجات، لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کرائی۔

واضح رہے کہ مولانا اعجاز حسین جعفری کا روزِ عاشور ملتان میں ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ بیہوشی کے عالم میں تین دن تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہے، اور بالآخر تین روز کے بعد داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔

9:58 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔