چین، ایران کے جوہری مسئلے پر مثبت کردار ادا کرسکتا ہے: ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق کسی بھی سفارتی عمل میں ایک اہم اور تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے چینی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اس وقت چین کے دورے پر ہیں تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرسکیں۔ یہ دورہ چینی حکام، خصوصاً وزیر خارجہ چین کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کا اچھا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الانبار میں حشد الشعبی کا کامیاب آپریشن، داعش کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ چین کے حکام کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کرتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق سفارتی عمل میں چین مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا ایران میں اقتصادی ترقی اور تعمیراتی منصوبوں میں اچھا ریکارڈ ہے۔ ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر چین کا کردار نہایت مؤثر اور دوراندیش ہے۔ وہ ایران کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو کے جاری عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
بقائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا سلسلہ حالیہ برسوں میں مزید مضبوط ہو چکا ہے اور 25 سالہ جامع تعاون معاہدے کے تحت مزید تسلسل سے آگے بڑھے گا۔







