اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران نے امریکہ سے طے شدہ ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی

سفارت کاری سنجیدگی کا میدان ہے، ڈرامہ یا فریب نہیں: ترجمان وزارت خارجہ

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے درمیان کسی بھی طے شدہ ملاقات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ اس قسم کی ملاقات کے لیے نہ کوئی تاریخ، نہ وقت اور نہ ہی مقام طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ نے دفاعی صلاحیت بڑھانے کا بل منظور کر لیا، اسرائیلی حملوں کے بعد ہمہ گیر تیاری

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرائط رکھی ہیں، تو بقائی نے زور دے کر کہا کہ سفارت کاری کوئی ڈرامہ یا فریب کا میدان نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے ہمیشہ سفارت کاری کو سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ اپنایا ہے۔

انہوں نے فریق دوم کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چھٹے دور مذاکرات سے قبل اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ایران پر فوجی حملہ کیا، جو دوسری جانب کی بد نیتی کا ثبوت تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہماری مسلح افواج قوم کے دفاع میں اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہیں، اسی طرح ہماری سفارتی ٹیم کو بھی مؤثر انداز میں ایران کے مفادات کی حفاظت کے لیے متحرک رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button