ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف کی بہشت زہرا میں شہداء کو خراجِ عقیدت

12 جولائی, 2025 01:04

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے تہران کے بہشت زہرا کے گلزار شہداء میں ان شہداء کی قبور پر حاضری دی، جو حالیہ صہیونی جارحیت میں شہید ہوئے۔

انہوں نے ان شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قالیباف نے اس موقع پر شہید کمانڈروں محمدحسین باقری، حاجی‌زاده، ربانی، محمود باقری، باغبان اور دیگر شہداء کی قبور پر بھی حاضری دی، جنہیں صہیونی حملوں میں شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ، میوزک فیسٹیول میں “صہیونی فوج مردہ باد” کے نعرے

قالیباف ان معصوم بچوں اور ان کے اہل خانہ کی قبور پر بھی گئے جو حالیہ صہیونی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر گلزارِ شہداء میں موجود بعض شہداء کے اہل خانہ اور عوام نے محمدباقر قالیباف سے ملاقات کی اور اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

5:16 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔