عزاداری امام حسینؑ ایک سماجی جدوجہد ہے: شہید مطہری

10 جولائی, 2025 20:22

شیعیت نیوز : حجت‌الاسلام والمسلمین جواد محدثی نے حوزہ نیوز کے لیے ایک خصوصی تحریر میں "درس‌های عاشورا” پر روشنی ڈالی ہے، جو روزانہ اہلِ ذوق قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا عَبْدِاللّٰهِ الْحُسَیْن علیہ‌السلام

عاشورا اور شہدائے کربلا کے سوگ میں اشک، اس خونی حماسه اور عظیم واقعہ کی تأثر بخشی کا ایک پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فاطمہ جناح مادرِ ملت ہی نہیں مادرِ جمہوریت بھی تھیں: علامہ سید ساجد علی نقوی

شہید مطہری کے بقول:
"یزیدی جبر و ستم کے ماحول میں، حسینی قافلہ میں شامل ہونا اور شہداء پر گریہ کرنا، اہلِ حق سے وابستگی کا اعلان اور محاذِ باطل کے خلاف اعلانِ جنگ ہے بلکہ در حقیقت ایک قسم کی فداکاری ہے۔ امام حسین علیہ‌السلام کی عزاداری ایک تحریک ہے، ایک موج ہے، ایک سماجی جدوجہد ہے۔”

اسی لیے ہمارے ائمہ علیہم‌السلام نے تاکید کی ہے کہ روزِ عاشورا اور پورے سال امام حسین علیہ‌السلام پر گریہ کریں، ان کے غم میں عزاداری برپا کریں، ایک دوسرے کو تعزیت پیش کریں، اور کربلا کے شہداء پر گریہ کرنے کے بے شمار ثواب بیان کیے ہیں۔

3:48 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔