فاطمہ جناح مادرِ ملت ہی نہیں مادرِ جمہوریت بھی تھیں: علامہ سید ساجد علی نقوی

10 جولائی, 2025 20:15

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قوموں کی ترقی میں ہمیشہ خواتین کا مرکزی کردار رہا ہے۔ جدوجہدِ پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح وہ شخصیت ہیں جو نہ صرف بابائے قوم کے شانہ بشانہ رہیں بلکہ انتہائی مشکل ترین حالات میں بھائی کا ساتھ دے کر برصغیر میں پاکستان کے قیام میں اپنا ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔ بعد ازاں مشکل حالات کے باوجود جمہوری، اسلامی، فلاحی ریاست کے قیام کی خاطر آخری دم تک جدوجہد کرتی رہیں۔ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ان کا نمایاں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح روزِ اول سے بانی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں اور قیامِ پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، اور مشکل حالات کے باوجود نہ بھائی کا ساتھ چھوڑا، نہ ہی ان کے نظریات سے انحراف کیا۔ قائد کی رحلت کے بعد بھی کئی مشکلات آئیں، مگر وہ اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں اور آخری ایام تک اس پر کاربند رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش ہوئی تو قوم مزاحمت کرے گی، حافظ نعیم الرحمٰن

انہوں نے کہا کہ وہ مادرِ ملت کے ساتھ ساتھ مادرِ جمہوریت کہلانے کی بھی حقدار ہیں، کیونکہ جس طرح انہوں نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو محترمہ کے افکار اور جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اسلام اور پاکستان کی تاریخ میں خواتین کا ایک بڑا کردار رہا ہے، جبکہ قوموں کی ترقی و خوشحالی میں بھی خواتین نے ہمیشہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے ان کے کردار سے استفادہ کرے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے آخر میں کہا کہ مادرِ ملت کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مشعلِ راہ سمجھا جائے گا۔

5:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔