ایران پر حملے کے بعد امریکی B-2 بمبار کی ہنگامی لینڈنگ، پورا اسکواڈرن لاپتہ

09 جولائی, 2025 22:58

شیعیت نیوز : عالمی ذرائع ابلاغ میں خبر گردش کر رہی ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی مراکز پر امریکی فضائی حملے کے دوران امریکہ کا ایک B-2 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا جبکہ حملے میں شریک ایک پورا اسکواڈرن تاحال لاپتہ ہے۔

"اکنامک ٹائمز” اور "این ڈی ٹی وی” نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فضائیہ کے ریڈار سے بچنے والے بمبار طیاروں B-2 Spirit نے گذشتہ دنوں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا، تاہم اس کارروائی کے بعد نہ صرف ان طیاروں کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ ایک مکمل اسکواڈرن واپس نہیں لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی الجولانی کی امریکہ میں نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات

رپورٹ کے مطابق، کم از کم ایک B-2 بمبار طیارے نے ریاست ہوائی کے ڈینیئل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ، جس کا کال سائن MYTEE 14 تھا، ایک نامعلوم تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور لینڈنگ کے بعد سے وہیں زمین‌گیر ہے۔ اس طیارے کی خرابی اور اس کی مرمت سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ادھر "این ڈی ٹی وی” کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اس فضائی کارروائی کے نتائج امریکہ کے لیے غیر متوقع اور پریشان کن نکلے، کیونکہ بعض B-2 طیارے واپس نہ پہنچ سکے، جس سے ان کی مخفی گاہ کے بارے میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

10:14 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top