اہم ترین خبریںیمن

یمن افواج کی جانب سے صیہونی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے والا بحری جہاز تباہ کردیا گیا

صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر پابندی کی مخالفت کرنے والا جہاز یمنی فوج کے حملے کے نتیجے میں سمندر میں غرق ہوگیا

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ میجک سیز نامی جہاز جو صہیونی بندرگاہوں کی جانب آمد و رفت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا، مکمل طور پر سمندر میں غرق ہو چکا ہے۔

میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میجک سیز نامی بحری جہاز مکمل طور پر سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائلوں سے نیتن یاہو کا دفتر تباہ ہوا تھا، تعمیر نو کے لئے 4 ماہ بند رہے گا، صیہونی فوج کا اعتراف

یہ جہاز اس کمپنی کی زیر ملکیت تھا جس نے بارہا فلسطین کے مقبوضہ بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کو نظرانداز کیا تھا، جس کے نتیجے میں یمنی مسلح افواج نے اس پر حملہ کیا۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ مذکورہ کمپنی نے تازہ ترین خلاف ورزی اس وقت کی جب اس سے وابستہ تین بحری جہاز، یمنی بحریہ کی وارننگز کے باوجود، مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہوئے، اس کے بعد یمنی فوج نے عملی اقدام کرتے ہوئے کشتی پر حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button