یمن کا فیصلہ کن اقدام: صہیونی بندرگاہ جانے والا جہاز "میجک سیز” سمندر میں غرق

08 جولائی, 2025 14:35

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ "میجک سیز” نامی جہاز، جو صہیونی بندرگاہوں کی جانب آمد و رفت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا، مکمل طور پر سمندر میں غرق ہو چکا ہے۔

میجر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے "میجک سیز” نامی بحری جہاز مکمل طور پر سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب چکا ہے۔ یہ جہاز اس کمپنی کی زیرِ ملکیت تھا جس نے بارہا فلسطین کی مقبوضہ بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کو نظرانداز کیا تھا، جس کے نتیجے میں یمنی مسلح افواج نے اس پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو کا واشنگٹن مشن: غزہ جنگ بندی یا اقتدار کا تحفظ؟

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ مذکورہ کمپنی نے تازہ ترین خلاف ورزی اس وقت کی جب اس سے وابستہ تین بحری جہاز، یمنی بحریہ کی وارننگز کے باوجود، مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد یمنی فوج نے عملی اقدام کرتے ہوئے "میجک سیز” پر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ "میجک سیز” کے غرق ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ ہیں، جو جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔

12:09 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔