ایران، ترکی، پاکستان سے فریقی تعاون کا عملی آغاز، صدر پزشکیان کا دورہ آذربائیجان اہم پیش رفت قرار

04 جولائی, 2025 15:35

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر روانگی سے قبل سفر کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ ایران، ترکی اور پاکستان کے مابین سہ فریقی تعلقات کے دائرے میں انجام پا رہا ہے اور اسے 10 ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کی ایک اہم اور عملی پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کا 17واں اجلاس جمہوریہ آذربائیجان میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں آذربائیجان، ترکمانستان، افغانستان، ازبکستان، تاجیکستان اور قازقستان سمیت 10 ممالک کے صدور اور اعلیٰ سطحی حکام شریک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کیا، صہیونی جارحین کو بڑا سبق دیا: ایرانی صدر

صدر پزشکیان نے کہا کہ یہ اجلاس خطے میں اقتصادی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں مشاورت اور باہمی مفادات پر عملی تعاون کے مواقع فراہم کرے گا، جس سے مشترکہ ترقی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سفر نہ صرف سیاسی تعلقات کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان جتنی زیادہ ہم آہنگی اور یکجہتی قائم ہو گی، دشمنوں کی جانب سے عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جائے گا۔

4:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔