ایرانی جوہری صلاحیت بدستور قائم ہے، پینٹاگون

03 جولائی, 2025 14:17

شیعیت نیوز: امریکی وزارتِ دفاع نے ایک تازہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ حملے اس کی جوہری صلاحیت کو محض دو سال تک مؤخر کر سکے ہیں، مکمل طور پر اسے ختم کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی نفی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ کے لیے نابود کر دیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ فردو، اصفہان اور نطنز جیسے اہم جوہری مراکز پر حملوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام صرف عارضی تعطل کا شکار ہوا ہے اور اس کی بنیادی صلاحیتیں اب بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی و امریکی جارحیت پر ایران کی مسلح افواج مکمل تیار، وزیر خارجہ ایران کا وینزویلا سے رابطہ

پینٹاگون نے 12 روزہ جنگ کے بعد کی صورتحال کو جنگ بندی اور امن کی حالت قرار دیا، لیکن ساتھ ہی اعلان کیا کہ امریکہ اپنے فوجی اثر و رسوخ کو مشرق وسطیٰ میں قائم رکھے گا تاکہ امن کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

10:51 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔