ٹرمپ اپنی زبان قابو میں رکھے، ایران کا سخت پیغام

28 جون, 2025 17:03

شیعیت نیوز : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنکھیں کھولیں اور اپنے بے ہودہ بیانات کا سلسلہ بند کرتے ہوئے غیر متوازن رویے سے باز آئیں۔

ترجمان نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں امریکہ کی بھاری شکست کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج (28 جون) کا دن ایران کے لیے ایک تاریخی اور فیصلہ کن دن ہے۔ دنیا نے قومی اتحاد، غیرت اور مزاحمت کی ایک زبردست مثال دیکھی۔ تشییعِ شہداء کے آج کے عظیم الشان اجتماع میں عوام کی شرکت نے دشمنوں کو اپنے طاقتور ہونے کا پیغام دیا اور ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ آنکھیں کھولیں، بے ہودہ بیانات بند کریں اور غیر متوازن رویہ چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ جنگ کی ذلت آمیز شکست نے انہیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ غیر مناسب اور عقل سے عاری ردعمل دے رہے ہیں۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کے ترجمان نے واضح کیا کہ نہ صرف اسرائیلی حکومت اور ٹرمپ اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، بلکہ ایران کی مسلسل میزائل جوابی کارروائیاں صہیونی حکومت کے وجود کے لیے خطرہ تصور کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا چین سے J-10C جنگی طیارے خریدنے کی خبروں پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ایران کی اصل طاقت کے سرچشمے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے درست فرمایا: وہ اپنی زبان سے وہ کچھ کہتا ہے جسے وہ خود سنبھالنے کے قابل نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ احمقانہ اور بے بنیاد بیانات کے ذریعے ایران کی کامیابی کے عالمی تاثر کو تبدیل کرنے کی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 13 جون کو صہیونی حکومت نے ایران پر جارحانہ جنگ کا آغاز کیا، جس کے دوران ایران کے فوجی، جوہری اور رہائشی علاقوں پر 12 دن تک حملے کیے گئے۔ 22 جون کو امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا اور نطنز، فردو اور اصفہان میں ایران کے تین جوہری مراکز پر فضائی حملے کیے۔

ان حملوں کے جواب میں ایران کی افواج نے فوری اور طاقتور جوابی کارروائیاں کیں۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے "آپریشن وعدہ صادق ۳” کے تحت قابض علاقوں میں صہیونی حکومت کے خلاف 22 میزائل حملے کیے، جن سے کئی شہروں کو شدید نقصان پہنچا۔

9:47 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔