جب تک ضمانت نہ ہو، IAEA کے ساتھ تعاون معطل رہے گا، ایرانی پارلیمانی سپیکر قالیباف
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ ہر قسم کا تعاون اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ ملک کی جوہری تنصیبات اور سائنسدانوں کی سیکورٹی کی مکمل ضمانت فراہم نہ کی جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے لکھا کہ آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کے بل کی کلیات اور جزئیات بغیر کسی مخالفت کے پارلیمنٹ میں منظور ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا انتباہ: دشمن کی ہر غلطی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کے تحت نہ صرف ایجنسی کو اطلاعات فراہم کرنے کا سلسلہ بند ہوگا بلکہ جب تک جوہری مراکز اور سائنسدانوں کی سلامتی یقینی نہ ہو جائے، ایجنسی کے معائنہ کاروں اور عہدیداروں کو ایران میں داخلے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔







