ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل کو 5 ارب ڈالر کا نقصان: صہیونی میڈیا کا اعتراف

25 جون, 2025 20:30

شیعیت نیوز :ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کے اختتام پر عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی علاقوں میں ہونے والی تباہی کی نوعیت اور شدت ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

صہیونی میڈیا نے تباہی کا تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔ وائزمین ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور بازان آئل ریفائنری ان تنصیبات میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جوہری پروگرام اور NPT تعاون کے مؤقف پر نظرِ ثانی کر سکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

متعدد شہری و صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اور کئی مقامات پر بحالی کا عمل ہفتوں یا مہینوں پر محیط ہو سکتا ہے۔

یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے نقصانات کی تفصیلات کو محدود رکھنے کی کوشش کی، لیکن مقامی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے تباہی کی وسعت کو نمایاں کر دیا ہے۔

12:08 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔