خان یونس میں صہیونی فوج کو بڑا دھچکا، ایک ہلاک، 19 زخمی

17 جون, 2025 11:07

شیعیت نیوز : المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے آج 17 جون کو اعتراف کیا کہ خان یونس میں "گولانی بریگیڈ” کا ایک فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دھماکہ خیز پیکٹ کو صہیونی فوجیوں کے ایک بکتر بند گاڑی پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ گاڑی خان یونس پر حملے کے لیے ان فوجیوں کو منتقل کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل حملے سے اسرائیلی انٹیلیجنس مرکز “امان” میں آگ بھڑک اٹھی

یہ واقعہ اسرائیلی قابض فوج کے لیے زمینی آپریشنز کے دوران ہونے والے تازہ نقصانات میں سے ایک ہے۔ یہ کارروائیاں "گیڈئون کی گاڑیاں” کے نام سے جاری ہیں، جو جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں خصوصاً خان یونس اور رفح میں شدید مزاحمت کا سامنا کر رہی ہیں۔

3:28 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top