ایران کے میزائل حملے سے اسرائیلی انٹیلیجنس مرکز "امان” میں آگ بھڑک اٹھی

17 جون, 2025 11:01

شیعیت نیوز : شہاب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ "امان” کے نام سے معروف اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کی ایک شاخ کی عمارت "گلیلوت” کے علاقے میں آتش‌زدگی کا شکار ہوئی۔
یہ آگ ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں بھڑکی۔

یہ بھی پڑھیں : قم میں شہداء کی تاریخی تشییع؛ صہیونی حملوں کے باوجود عوام میں خوف نہیں

مقبوضہ علاقوں میں سخت میڈیا سنسرشپ کے باعث اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ صہیونی حکومت نے ان حملوں کے اثرات کو چھپانے کے لیے ذرائع ابلاغ پر سخت کنٹرول نافذ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ "امان” اسرائیلی انٹیلیجنس کی تین بڑی جاسوسی شاخوں یعنی یونٹ 8200، یونٹ 9900، اور یونٹ 504 کی نگران ہے۔ یہ یونٹس اسرائیل کی جاسوسی، مواصلاتی نگرانی، اور سیٹلائٹ سے معلومات اکٹھی کرنے کے حساس امور پر کام کرتے ہیں۔

10:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top