ایران کا صہیونی حکومت کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

14 جون, 2025 09:08

شیعیت نیوز : ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ حالیہ "وعدہ صادق 3” آپریشن کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف تادیبی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خاتون ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ اور وحشیانہ کارروائی کے خلاف ردعمل ناگزیر تھا، اور یہ کارروائی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم اور مسلح افواج کے باہمی تعاون سے عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا آپریشن وعدہ صادق 3، 150 سے زائد اہداف پر میزائل حملے

فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی سرکوبی ہمارے قومی وقار اور عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے لیے ضروری تھی، اور جہاں بھی اور جب بھی ضرورت ہو، ایران اپنے دفاعی اقدامات جاری رکھے گا۔

کابینہ کے غیر رسمی اجلاس کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ایسی ضرورت محسوس ہوئی تو میڈیا کو بروقت مطلع کیا جائے گا۔ حکومت اس وقت کوشش کر رہی ہے کہ ملکی امور کو اعلیٰ سطح پر اور بغیر کسی خلل کے چلایا جائے۔

9:25 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top