اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

وفاقی بجٹ مزدور دشمن ہے، اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں: وحدت ایمپلائز ونگ

تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ اور مراعات یافتہ طبقے کے لیے 600 فیصد ناقابل قبول ہے، سلیم عباس صدیقی

شیعیت نیوز : وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے وفاقی بجٹ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے اسے دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ تنخواہ دار طبقے کے لیے کسی بھی ریلیف سے خالی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر قانون کے مطابق نئے پے سکیل مرتب کرے۔ موجودہ بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے، ان میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔

سلیم عباس صدیقی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی، چئیرمین سینیٹ، وزراء، مشیروں اور وزیراعظم کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ عام ملازمین کو صرف 10 فیصد؟ یہ فیصلہ مزدوروں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ورلڈ بینک حکمرانوں کو اپنی مراعات بڑھانے کی اجازت دیتا ہے، لیکن غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے روکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ فاؤنڈیشن کی سالانہ غدیر کانفرنس 19 جون کو منعقد ہوگی

وحدت ایمپلائز ونگ کے صدر نے واضح کیا کہ وہ ملک میں کسی بھی ادارے کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گے۔ توانائی کے اداروں کی نجکاری کو انہوں نے ملک دشمن اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ عوامی مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی، جو عوامی ووٹ سے ایوانوں میں پہنچے ہیں، وہ ملک دوست اور عوام دوست رویہ اپنائیں اور ایسے فیصلوں کو ایوان میں مسترد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button