امامیہ فاؤنڈیشن کی سالانہ غدیر کانفرنس 19 جون کو منعقد ہوگی
شیعیت نیوز : امامیہ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دوسری سالانہ غدیر کانفرنس 19 جون کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس سے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید سجاد زہرائی، اہلسنت عالم دین علامہ سید طیب شاہ ترمذی، مفتی فضل ہمدرد، معروف منقبت خواں امجد بلتستانی، قاری سید علی حیدر ہاشمی سمیت دیگر شخصیات خطاب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا بجٹ پر سخت ردعمل، “یہ کھوکھلے الفاظ کی داستان ہے”
کانفرنس میں مقامی علمائے کرام، سینیئرز، صحافی، ڈاکٹرز، وکلاء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
منتظمین کی جانب سے کانفرنس کے دعوت ناموں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔







