ایران کو صیہونی حکومت کی خفیہ جوہری معلومات تک رسائی حاصل

10 جون, 2025 20:46

شیعیت نیوز : ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے صیہونی حکومت کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات اور اسناد کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ان دستاویزات سے ایران کی مسلح افواج استفادہ کر سکتی ہیں اور ایران اپنے دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلے بھی کر سکتا ہے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے آج صیہونی حکومت کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات اور اسناد کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ غیر معمولی اہمیت کی حامل یہ دستاویزات اور انٹیلیجنس معلومات اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل ہیں جن میں کچھ اسناد سائنسی اور ایٹمی خفیہ منصوبوں اور غیر قانونی پروگراموں سے متعلق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے قتل عام پر سامراج کی خاموشی، ویٹو کا سہارا ظلم کی کھلی حمایت ہے: علامہ ساجد علی نقوی

اس اعلان کے مطابق یہ خفیہ معلومات غاصب صیہونی حکومت کے جاری اور آئندہ جوہری پروگرام کے سلسلے میں یورپی و امریکی تحقیقاتی اداروں سے رابطے کے بارے میں بھی ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ان خفیہ معلومات اور دستاویزات سے ایران کی مسلح افواج استفادہ کر سکتی ہیں اور ایران اپنے دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلے بھی کر سکتا ہے۔

10:59 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔