ایران پر حملے کا جواب وعدہ صادق 2 سے زیادہ تباہ کن ہوگا، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے اسرائیلی دھمکیوں پر دوٹوک ردعمل دے دیا

شیعیت نیوز : المیادین ٹی وی چینل نے ایران کے سیاسی اور عسکری حکام سے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات، اسرائیل کی دھمکیوں اور دیگر اہم علاقائی مسائل پر گفتگو کی ہے۔
اس انٹرویو میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کی مکمل تیاری پر زور دیتے ہوئے قومی خودمختاری اور ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ملک کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کی امید، صدر پزشکیان اور بن سلمان کی گفتگو
انہوں نے اسرائیلی حکام کی طرف سے دی گئی حالیہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ہماری صلاحیتوں سے واقف ہیں، وہ حماقت کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر ممکنہ حملے کا جواب آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 سے زیادہ تباہ کن اور خوفناک ہوگا۔