اہم ترین خبریںایرانسعودی عرب

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کی امید، صدر پزشکیان اور بن سلمان کی گفتگو

اسلامی اتحاد، مشترکہ مفادات اور علاقائی تعاون پر ایران اور سعودی قیادت کا زور

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک کے درمیان قائم دینی رشتے سے باہمی اتحاد کو فروغ ملے گا اور امتِ اسلامیہ کا وقار بلند ہوگا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران تمام مسلم ممالک بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں غزہ مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی

انہوں نے مزید کہا کہ ایران تمام شعبوں میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی امت کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اس دوران بن سلمان نے ایرانی حکومت اور عوام کو عید الاضحیٰ کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے بارے میں صدر پزشکیان کے موقف کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

بن سلمان نے واضح کیا کہ نہ صرف ایران اور سعودی عرب بلکہ تمام اسلامی ممالک بھی اس مثبت عمل سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض تہران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button