اہم ترین خبریںایرانلبنان

ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم لبنان نواف سلام سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

لبنانی حکومت کیجانب سے ایران کیساتھ باہمی احترام و دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنیکے اپنے عزم پر تاکید کی ہے

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں ایران و لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات و علاقائی ترقی کے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

جبکہ سید عباس عراقچی نے ایران کی جانب سے نئے لبنانی وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ لبنان، لبنان سمیت پورے خطے میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر مبنی ایران کی خارجہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں 10 بے جرم پاکستانی قیدی رہا، پاکستانی سفیر کا ایرانی حکومت کو شکریہ

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال کرنے کے ذریعے باہمی تعلقات کی ہمہ جہت، بالخصوص اقتصادی و تجارتی شعبوں میں توسیع پر مبنی ایران کے عزم پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم نے بھی موجودہ نازک حالات میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ لبنان کو سراہتے ہوئے ایران کے ساتھ باہمی احترام و دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنے سے متعلق نئی لبنانی حکومت کے گہرے عزم پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button