ایران میں 10 بے جرم پاکستانی قیدی رہا، پاکستانی سفیر کا ایرانی حکومت کو شکریہ

02 جون, 2025 17:23

شیعیت نیوز : تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے ایک پیغام میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایرانی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

ایرانی پولیس کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائی قابل تعریف ہے جس کے نتیجے میں 10 پاکستانی شہریوں کو رہائی ملی اور ہم ایرانی حکومت اور پولیس کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کو امت کی کامیابی کی کنجی قرار دیا، علامہ مقصود ڈومکی

پاکستانی سفیر کہا کہ رہائی پانے والے شہری محفوظ ہیں اور ہم ان کی پاکستان واپسی کے لیے ضروری انتظامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تہران اور اسلام آباد کے درمیان مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

9:54 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔