اہم ترین خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

اسرائیل بھی جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط کرے، مصر کا مطالبہ

قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کیساتھ ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے قابض اسرائیلی رژیم سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے

شیعیت نیوز : مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے تاکید کی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے  پر دستخط کرے۔

دارالحکومت قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل خطے کا واحد فریق ہے کہ جو نہ صرف ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں بلکہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو بھی آئی اے ای اے کے سیف گارڈز کے تحت رکھنے سے بھی انکاری ہے۔

مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے فریقین کے عہدوپیمان سے متعلق معاہدوں میں خلل، خطے میں عدم استحکام کو بڑھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ، القدس بریگیڈ کا صیہونی فوجیوں پر کامیاب مارٹر حملہ

مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قاہرہ الضبعۃ میں جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے ذریعے، اس توانائی کو پرامن مقاصد و قومی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے درپے ہے۔

یہ منصوبہ مصر کے لئے جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے وسیع امکانات فراہم کر سکتا ہے۔

دوسری جانب رافائل گروسی کا بھی کہنا تھا کہ ایران کے بارے آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ "غیر جانبدارانہ و شفاف” تھی جو "سیاسی تحفظات” سے متاثر نہیں ہوئی!

متعلقہ مضامین

Back to top button