
شیعیت نیوز : اعلی مصری حکام کے ساتھ ملاقات و گفتگو کے لئے قاہرہ میں موجود ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک سہ فریقی اجلاس میں اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے اور جبکہ مسٹر گروسی ایک دوسرے مسئلے کے لئے مصر میں تھے۔
رافائل گروسی کسی اور کام کے لئے قاہرہ میں موجود ہیں جبکہ اس ملاقات میں ہم نے تازہ ترین صورتحال اور ایرانی جوہری مسئلے کے بارے بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس کے ممالک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، مصری وزیر خارجہ
ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو مغربی دباؤ کا خیال رکھنا چاہیئے جس سے ایجنسی کو ہرگز متاثر نہیں ہونا چاہیئے اور اس ایجنسی کو اپنی آزادی برقرار رکھنی چاہیئے۔
اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں سید عباس عراقچی نے تاکید کی کہ کچھ ممالک ایجنسی کو غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایجنسی اس جال میں نہیں پھنسے گی!