خلیج فارس کے ممالک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، مصری وزیر خارجہ
مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ ہماری مشاورت جاری ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ایران کیساتھ ہمارے تعلقات روز افزوں ترقی کر رہے ہیں

شیعیت نیوز : مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج قاہرہ میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
عبد العاطی کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پیشرفت ہوئی ہے اور یہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
مصر اس قیمتی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو استعمال کرتا ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خطے میں بحران نہ پھیلے اور نہ ہی کسی جنگ کا باعث بنے۔
ایران کے ساتھ ہماری مشاورت جاری ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات روز افزوں ترقی کر رہے ہیں۔
خلیج فارس کے ممالک بھی ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ کا پیش کردہ راستہ، پاکستان اور امت مسلمہ کا حل ہے، علامہ جواد نقوی
خطے میں بڑھتی کشیدگی بہت خطرناک ہے ہم خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے ایران اور امریکہ کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو استعمال کر رہے ہیں۔
مصر خطے میں سلامتی، امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے اور ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر ہم سبھی کا اتفاق ہے مزید یہ کہ خطے میں درپیش خطرات و چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیئے۔
ہم سیاسی و پرامن حل کے لئے کوشاں ہیں اور ہم نے ایران و امریکہ کے مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیا جس کے بارے میں نے کل ہی اسٹیو وٹکاف سے بھی بات کی ہے۔
مصر و امریکہ کے درمیان بنیادی و پرامن حل کے بارے وسیع تفاہم موجود ہے جبکہ طاقت کا استعمال خطے کے ممالک و اقوام عالم کے مفاد میں نہیں۔