اہم ترین خبریںلبنان

امام خمینیؒ نے دنیا کے مظلوموں کے لیے امید کا چراغ روشن کیا، شیخ نعیم قاسم

امام کی انقلابی فکر آج بھی مزاحمتی تحریکوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے، حزب اللہ لبنان

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے ایران کو آمریت کے دور سے نکال کر مظلوموں کا حامی بنایا۔ ان کی انقلابی فکر آج بھی پوری قوت کے ساتھ زندہ و تابندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے حقیقی اسلام کا پرچم بلند کیا۔ امت مسلمہ آج بھی ان کے انقلاب کے نور سے فیض یاب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ایمان، ظلم کے خلاف قیام، استعماری قبضے کی مخالفت اور بیرونی ممالک سے وابستگی کو مسترد کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا، جو آج بھی مزاحمتی تحریکوں اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی اقوام کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف واحد راستہ طاقت کا استعمال ہے، یمنی عہدیدار

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم حق کی باطل پر فتح کی امید کے ساتھ زندہ ہیں۔ امام خمینیؒ نے ایک تاریخی انقلاب برپا کیا جس نے امریکہ کے حمایت یافتہ شاہی نظام کا خاتمہ کر کے ایک آزاد، خودمختار اور باعزت اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی، جو دنیا بھر کے مستضعفین کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینیؒ کی قیادت میں نہ صرف امتِ مسلمہ کے مسائل خصوصاً مسئلہ فلسطین کی حمایت کی بلکہ قدس کی آزادی کے لیے مزاحمت کا کھل کر ساتھ دیا، جو آج بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button