اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

اسرائیل کے خلاف واحد راستہ طاقت کا استعمال ہے، یمنی عہدیدار

نائب وزیر اطلاعات نصرالدین عامر اور ترجمان یمنی فوج کا اسرائیلی جارحیت پر دوٹوک مؤقف

شیعیت نیوز : یمن کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف واحد مؤثر طریقہ فوجی طاقت کا استعمال ہے کیونکہ صہیونی حکومت طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اطلاعات نصرالدین عامر نے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو صرف فوجی قوت کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے کیونکہ صہیونی حکومت کے خلاف طاقت کا استعمال ہی راہِ حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے یمنی مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ اپنے حملوں کا دائرہ بڑھائیں گی تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کے مصائب اور مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ بند

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات صہیونی علاقوں پر حملوں کا مقصد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ اور محاصرہ ختم کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جارحیت بند ہونے اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازوں کو معطل کردیں گے۔

یمن نے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے اہم سمندری راستوں کی ناکہ بندی بھی کی ہے تاکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالی جا سکے اور عالمی برادری کو غزہ میں جاری انسانی بحران پر عملی اقدامات پر مجبور کیا جا سکے۔

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف زمینی و فضائی جارحیت کو مکمل طور پر بند نہیں کرتا، حملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button