اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ جنگ بندی آخری مراحل میں، حماس نے امریکی ایلچی کی تجویز قبول کرلی

حماس کا کہنا تھا کہ پیش کردہ تجاویز کے تحت 10 زندہ اور 18 مردہ صیہونی قیدیوں کو تحویل میں دینے کیلئے تیار ہیں

شیعیت نیوز : فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” نے اعلان کیا کہ انہوں نے داخلی مشاورت کے بعد، امریکی ایلچی "اسٹیو ویٹکاف” کی جانب سے جنگ بندی کے لئے پیش کردہ تجاویز کا جواب، رسمی طور پر ثالثین کو ارسال کر دیا۔

حماس نے کہا کہ اُن کا یہ قدم غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں کمی، جنگ کے خاتمے اور بھیانک جنگی تباہی کے تناظر میں انجام دیا گیا۔

حماس نے ان خیالات کا اظہار ایک جاری بیان میں کیا۔

اس موقع پر حماس نے مزید کہا کہ پیش کردہ تجاویز کے تحت 10 زندہ اور 18 مردہ صیہونی قیدیوں کو تحویل میں دینے کے لئے تیار ہیں۔

جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی ایک تعداد رہائی حاصل کرے گی۔ ْ

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں اور حتمی معاہدہ طے پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ دور حاضر کا دجال ہے، مسلمان ہوشیار رہیں، علامہ مرید نقوی

حماس نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ غزہ کی پٹی کی عوام کے درد و غم میں کمی کے لئے منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حماس نے اعلان کیا کہ انہیں ثالثین کے توسط سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کی جانب سے تجاویز پیش کی گئی جس کے بارے میں دیگر فلسطینی مقاومتی گروہوں سے مشاورت جاری ہے۔

ہم فلسطینی عوام کی فلاح و بہبود کی ضمانت اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے ان تجاویز کا بڑی سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button