ٹرمپ دور حاضر کا دجال ہے، مسلمان ہوشیار رہیں، علامہ مرید نقوی
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمان ہوشیار رہیں، ٹرمپ دورِ حاضر کا دجال ہے، جو اسلامی ممالک میں گھوم رہا ہے، کہیں خوف اور کہیں ڈالر تقسیم کر رہا ہے۔ جو کام دجال نے کرنے ہیں، وہ امریکی صدر اس وقت سر انجام دے رہا ہے۔ کسی کو خوفزدہ کرکے اور کسی کو انعامات کا لالچ دے کر تجارت کے نام پر اپنا ہم نوا بنا رہا ہے۔ عرب ممالک کو ڈرا رہا ہے کہ امریکہ کے بغیر ان کی بادشاہتیں قائم نہیں رہ سکتیں۔ اس طرح وہ امریکی مقاصد حاصل کر رہا ہے۔
جامع علی مسجد، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ امریکہ کے لیے شام کا صدر جولانی کل تک دہشت گرد تھا اور اس کے سر کی قیمت مقرر تھی، مگر جونہی اس نے گریٹر اسرائیل کی سہولت کاری کے لیے بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی حکومت قائم کی، تو وہ امریکہ کا منظور نظر بن گیا۔ اسے سعودی عرب بلا کر شاباش دی گئی اور شام سے پابندیاں بھی اٹھا لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: علامہ مقصود ڈومکی کی شخصیات سے ملاقات، برسی امام خمینیؒ میں شرکت کی دعوت
علامہ مرید نقوی نے کہا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر لوگ کہتے تھے کہ رافضیوں کی حکومت ختم ہوگئی اور امیر شام کی حکومت قائم ہو گئی ہے، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ نئی شامی حکومت امریکی مفادات اور اسرائیل کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کہہ رہا ہے کہ شامی صدر ان کا تربیت یافتہ ہے، حالانکہ یہی امریکہ پہلے اسے دہشت گرد کہتا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذریعے سعودی عرب بلوا کر جولانی کا خیرمقدم کیا گیا اور شام سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے مفادات اور اسرائیل کو تحفظ دینے کے لیے سفارتی اور اخلاقی آداب کی دھجیاں اڑا سکتا ہے، عالم اسلام امریکی و اسرائیلی سازشوں سے آگاہ اور ہوشیار رہے۔







