القاسم برگیڈ کا اسرائیلی فوجیوں پر بڑا حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

31 مئی, 2025 17:34

شیعیت نیوز : القسام بریگیڈ نے غزہ میں گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں کئی صیہونی فوجوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

کتائب شہید عزالدین القسام، جو کہ تحریک حماس کا عسکری ونگ ہے، نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں العطاطرہ کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی دستے کو ایک منظم گھات میں پھنسا دیا۔

ان کے مجاہدین محاذِ جنگ سے واپسی پر تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے "ایک صہیونی پیدل دستے کو ایک منظم گھات میں پھنسایا اور انتہائی قریب سے ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ان پر حملہ کیا۔

” انہوں نے اس دشمن دستے کے کئی افراد کو ہلاک اور زخمی کیا۔

یہ گھات 27 مئی کو العطاطرہ کے علاقے میں انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل جنرل کی نیتن یاہو پر شدید تنقید: اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں

انہوں نے "سرایا القدس” (اسلامی جہاد کا عسکری ونگ) کے ساتھ مل کر خان یونس میں میں ایک ایسے مکان کے اندر چھپی اسرائیلی فورس کو نشانہ بنایا۔

جس کے نتیجے میں دشمن کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ قابلِ ذکر ہے کہ جب سے قابض اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ میں اپنی نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کی ہے۔

فلسطینی مزاحمت نے متعدد کامیاب گھات لگا کر حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

10:01 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔