اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل، اختیارات منتقل

2024 میں پروسٹیٹ سرجری کے بعد نیتن یاہو کی ایک اور طبی کارروائی، صحت پر سوالات پھر نمایاں

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بن یامین نیتن یاہو کی مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں کولونوسکوپی کی گئی۔

نیتن یاہو کے دفتر نے جمعے کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں کیا گیا اور کامیاب رہا۔ طبی عملے کے مطابق وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کل رات اعلان کیا تھا کہ کابینہ نے اتفاق کیا ہے کہ وزیر قانون اور نائب وزیراعظم یاریو لوین، جمعہ کی صبح 6 بجے سے نیتن یاہو کی جگہ سرکاری امور سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صیہونی مظالم جاری، خیمہ بستیوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری

واضح رہے کہ 2024 کے آخر میں نیتن یاہو کی پروسٹیٹ سرجری بھی ہو چکی ہے۔ یہ ان کا واحد طبی آپریشن نہیں، بلکہ اس سے قبل بھی ان کی متعدد سرجریاں ہو چکی ہیں، جس کے باعث ان کی صحت کے حوالے سے کئی بار تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button