سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پاکستان-سعودیہ دفاعی معاہدہ پر رد عمل

20 ستمبر, 2025 12:20

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والا دفاعی معاہدہ قرآنِ کریم کی ہدایت کے عین مطابق ایک اہم اور تاریخی قدم ہے، تاہم اس کے مستقبل اور اثرات کو سمجھنے کے لیے چند بنیادی سوالات کے جوابات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سورہ انفال کی آیت (60) میں واضح حکم ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کے لیے قوت اور وسائل کی تیاری لازم ہے۔ اسی تناظر میں یہ معاہدہ قابلِ تحسین ہے، لیکن ضروری ہے کہ یہ وضاحت سامنے آئے کہ:

  • کیا یہ معاہدہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے پر پاکستان اور سعودی عرب کو پابند کرتا ہے یا اس کے دیگر اسٹریٹجک مقاصد ہیں؟

  • اس معاہدے کے تحت "جارحیت” کی تعریف کیا ہوگی؟

  • کیا یہ معاہدہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر انحصار کم کرے گا یا مغربی اتحادوں کا حصہ ہوگا؟

  • دوسرے مسلم ممالک اس معاہدے کو کس نگاہ سے دیکھیں گے اور کس ردعمل کا اظہار کریں گے؟

  • کیا یہ معاہدہ ایک وسیع مسلم اتحاد کی بنیاد بن سکتا ہے جو اسرائیلی و مغربی غلبے کو کمزور کرے؟

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی ہتھیار صرف اسرائیل کو نشانہ بناتے ہیں، شیخ نعیم قاسم

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جب تک ان سوالات کے جوابات سامنے نہیں آتے، میں پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کی بصیرت پر اعتماد کرتا ہوں۔ عالمِ اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے اس معاہدے سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں، لہٰذا یہ توقعات ہرگز ناکام نہیں ہونی چاہییں۔

انہوں نے کہا: "میری دعا ہے کہ یہ معاہدہ مسلمانوں میں زیادہ اتحاد اور یکجہتی کا ذریعہ بنے، نہ کہ اختلاف اور تفرقے کا۔”

10:37 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔