کراچی میں چلڈرن غزہ مارچ، فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی

20 ستمبر, 2025 12:48

شیعیت نیوز : جماعتِ اسلامی پاکستان کی جانب سے فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی میں چلڈرن غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں طلباء، طالبات اور بچوں نے شرکت کی۔ نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں نے ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ کو تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد مارچ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جماعتِ اسلامی کے تحت غاصب اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاہراہِ قائدین پر ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ منعقد کیا گیا۔

شرکاء نے لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگا کر غزہ کے نہتے اور مظلوم بچوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملی شاعر و شاعرِ اہلبیت زوار حسین بسمل انتقال کر گئے

مارچ کے دوران فضا نعرہ تکبیر "اللہ اکبر”، "رہبر و رہنماء مصطفیٰؐ مصطفیٰ”، "خاتم النبیاؐ مصطفیٰؐ مصطفیٰؐ”، "لبیک لبیک اللھم لبیک”، "لبیک یا غزہ” اور "لبیک یا اقصیٰ” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بچوں اور نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

مارچ میں شریک لاکھوں طلباء و طالبات نے سخت گرم موسم کے باوجود مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ شاہراہِ قائدین پر فلسطین کے جھنڈے، کتبے، ماتھے پر بندھی پٹیاں اور مخصوص رومال یکجہتی اور اتحاد کا منفرد منظر پیش کر رہے تھے۔

مارچ سے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور کہا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے میدانِ عمل میں آنا ہوگا۔

11:17 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔