ملی شاعر و شاعرِ اہلبیت زوار حسین بسمل انتقال کر گئے

20 ستمبر, 2025 12:27

شیعیت نیوز : ملی شاعر، دانشور اور شاعرِ اہلبیت زوار حسین بسمل انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اپنی زندگی اہلِ حق کی آواز بلند کرنے اور ملت کے جذبات کی ترجمانی میں بسر کی۔

زوار حسین بسمل نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف اور ملک میں شیعہ نسل کشی کے تناظر میں کہی گئی ایک نظم سے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کا انقلابی کلام ملی نشستوں میں نوجوانوں کے دلوں کو گرما دیتا تھا اور جذبہ مزاحمت و استقامت کو زندہ کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پاکستان-سعودیہ دفاعی معاہدہ پر رد عمل

ان کے انتقال پر علمی، ادبی اور مذہبی حلقوں میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے۔ رہنماؤں اور عقیدت مندوں نے کہا ہے کہ زوار حسین بسمل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا کلام ملت کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

9:55 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔