قم میں مجلس وحدت المسلمین کی جہادِ تبیین نشست، "دین اور اخلاق کا رابطہ” موضوعِ بحث

20 ستمبر, 2025 13:40

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام جہادِ تبیین کی گیارہویں نشست دارالقرآن علامہ طباطبائیؒ میں 19 ستمبر 2025 بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ منعقد ہوئی، جس میں علما اور افاضل حوزہ علمیہ قم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نشست کے آغاز میں مسئلہ روز کے تحت مولانا ہاشم علی عمرانی نے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اس بات پر متفق ہیں کہ یزید قرآن و سنت کے مطابق ملعون اور قاتلِ سیدالشہداء امام حسینؑ ہے، جبکہ اہل سنت علما میں اس حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض یزید کو ملوث نہیں مانتے، بعض خاموش رہتے ہیں اور ایک طبقہ یزید پر لعن کو جائز قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الہندوستان کا جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک

📍 اس کے بعد حوزہ کے معروف استاد اور موسسہ امام خمینیؒ کے گروہ فلسفہ کے رکن حجت الاسلام استاد محمد سربخشی نے "دین اور اخلاق کا رابطہ” کے موضوع پر اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تمہیدی گفتگو میں فرمایا کہ دنیا کو آباد کرنے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اخلاق کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی جائے۔

انہوں نے دین اور اخلاق کے باہمی تعلق پر رائج نظریات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض غلط تصورات کے مطابق اخلاق دین کے مقابل کھڑا ہوتا ہے، جبکہ ان کا اپنا نظریہ یہ ہے کہ "اخلاق عینِ دین ہے اور سارا دین ہی اخلاق ہے”۔

نشست کے آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ طویل وقت تک جاری رہا۔ شرکا نے اس علمی نشست کو نہایت مفید اور جاذب قرار دیتے ہوئے مزید اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

2:07 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔