اسلامی نیٹو صرف تب بامقصد ہوگی جب وہ امت مسلمہ کے مفادات کی محافظ بنے، علامہ مقصود ڈومکی

19 ستمبر, 2025 19:31

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد بلوچستان میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں غزہ کے متعلق اقوامِ عالم، حکومت پاکستان اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے قتلِ عام کو رکوائیں، غزہ کی ناکہ بندی اور قحط کو ختم کریں اور دنیا کے چوالیس ممالک کے امدادی کارواں کی غزہ کے لیے امداد پہنچانے کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو آپس میں تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ مشترکہ مسائل کا حل ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب اتحاد پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا اظہار خیال

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسلامی دفاعی و سیاسی اتحاد (اسلامی نیٹو) کی تشکیل پر غور ضروری ہے، مگر ایسی تنظیم تبھی بامقصد ہوگی جب وہ کسی بیرونی قوت خصوصاً امریکہ کے غلامانہ مفادات کی نگہبانی کے بجائے امتِ مسلمہ کے مفادات کی محافظ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے عرب ممالک خصوصاً متحدہ عرب امارات کو اسلام دشمن ممالک کے بجائے مسلمان ممالک خصوصاً پاکستان سے اپنے تعلقات بڑھانے چاہئیں، کیونکہ غاصب اسرائیل سمیت اسلام دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ امت مسلمہ کے لیے خطرہ ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے دنیا کے موجودہ سیاسی منظرنامے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمران اپنے ہی عوام اور قوموں سے خوفزدہ ہیں، کیونکہ ان بادشاہوں نے ملکی وسائل کو ذاتی بنا کر یورپ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ عوامی حقوق اور آزادیوں کو پامال کر رہے ہیں اور عوامی بیداری، انقلاب یا آزادانہ انتخابات سے خوفزدہ عرب حکمران امریکی اور اسرائیلی غلامی پر راضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ عرب بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف عملی قدم اٹھانے سے قاصر ہیں۔

10:42 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔