
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ حسین الحاج حسن نے واضح کیا ہے کہ مغربی اور صہیونی دباؤ سے مقاومت کا موقف ذرہ برابر بھی تبدیل نہیں ہوگا۔
المیادین کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے عزائم توسیع پسندانہ اور جارحانہ ہیں اور وہ سرحدوں اور حالات کو طاقت کے ذریعے بدلنا چاہتا ہے۔ اس صورتحال کا مقابلہ صرف قومی یکجہتی اور متحدہ موقف سے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی نیٹو صرف تب بامقصد ہوگی جب وہ امت مسلمہ کے مفادات کی محافظ بنے، علامہ مقصود ڈومکی
حسین الحاج حسن نے کہا کہ جتنا لبنان اندرونی طور پر مضبوط اور ہم آہنگ ہوگا، اتنا ہی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ثابت ہوگا۔ اگر لبنان کا سرکاری موقف ثابت قدم رہا اور دباؤ کا شکار نہ ہوا تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات کو دراصل امریکی پشت پناہی حاصل ہے، تاہم یہ دباؤ اور سازشیں مقاومت کو اپنے موقف سے ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔