اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں صیہونی مظالم جاری، خیمہ بستیوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری

بیت لاہیا سے پندرہ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد، خان یونس، دیر البلح، جبالیا میں شہادتوں کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی عام شہریوں کی نسل کشی اور ان کا وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، اور صیہونی فوجی پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر بھی بدستور حملے کر رہے ہیں۔

غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے جنوبی علاقوں میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں کئی فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں، جبکہ صیہونی فوج نے دیر البلح اور البرکہ میں قائم خیمہ بستیوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا، جہاں بھی کئی فلسطینی شہادت پا گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا آسٹریا سے جھوٹی جوہری رپورٹ پر وضاحت کا مطالبہ

الحلبی کے اسکوائر اور جبالیا البلد کی سڑکوں پر بھی صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ حملے کیے، جن میں متعدد فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا گیا۔ ان حملوں میں عام شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بیت لاہیا میں ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے پندرہ سے زائد فلسطینی عام شہریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد صیہونی جارحیت کے دوران شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button