یمن کا تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

27 مئی, 2025 13:33

شیعیت نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مسلح افواج نے فلسطین کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صہیونی دشمن کے بن گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق بیلسٹک میزائل فلسطین 2 کے ذریعے مقبوضہ تل ابیب کے مشرق میں ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ "ذوالفقار” میزائل سے بن گورین ہوائی اڈے پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں غاصب صیہونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے، جب کہ ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں۔

انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کی حمایت میں قابض اور سفاک رژیم کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

12:17 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔