حماس اسٹیو ویٹکاف کے پیش کردہ منصوبے سے اتفاق کرتی ہے، صیہونیوں کا دعویٰ

26 مئی, 2025 18:55

شیعیت نیوز : حماس نے امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف” کے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لئے پیش کردہ منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل، حماس کی قید میں اپنے 10 زندہ صیہونیوں کی رہائی کے بدلے 70 روز کے لئے سیز فائر کرے گا جب کہ اسرائیل جزئی طور پر غزہ سے اپنی فورسز باہر نکالے گا اور عمر قید کی سزاء بھگتنے والے قیدیوں سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

یہ خبر ایسی صورت میں سامنے آئی جب متعدد میڈیا ذرائع نے غزہ میں مختلف ٹائم فریم کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی ہونے کا عندیہ دیا۔

جنوبی غزہ میں نٹساریم اور صلاح الدین سرحدی راہداری کے راستوں سے صیہونی فوج کے انخلاء کی رپورٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انجمن امامیہ سکردو کا ہنگامی اجلاس، لینڈ ریفارمز ایکٹ پر گہری تشویش کا اظہار

اسی طرح شمالی رفح اور موراگ سمیت متعدد رہائشی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کی خبریں ہیں۔

اسٹیو ویٹکاف نے اسرائیل کے اسٹریٹجک وزیر "رون ڈرمر” سے ملاقات کی اور ان سے غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی حکومت نے اسرائیل پر جنگ بند کرنے کے لئے شدید ڈباؤ ڈالا ہوا ہے۔

5:40 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔