ایم ڈبلیو ایم وفد کی سندھ پولیس فائرنگ سے ہوئے شہداء کے گھر آمد، اظہار تعزیت
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی نائب صدر علامہ مختار احمد امامی کی قیادت میں مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ کیا۔
وفد نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت پیش کی اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
علامہ مختار امامی نے اس موقع پر کہا کہ مورو میں ہونے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے اور مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں زمین کی جنگ نہیں، شرافت اور انسانیت کی بقاء کی جنگ ہے، دختر شہید رئیسی
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مظلوموں کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اُٹھایا جائے گا۔
وفد میں علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، حیدر زیدی، مولانا امیر حسین ساجدی، مولانا ارشاد علی جعفری، شفقت لانگاہ، محمد سلیمان لانگاہ (صدر آئی ایس او دولت پور) اور دیگر کارکنان شامل تھے۔







