غزہ میں زمین کی جنگ نہیں، شرافت اور انسانیت کی بقاء کی جنگ ہے، دختر شہید رئیسی
شیعیت نیوز : ایران کے سابق صدر، مردِ میدان اور مظلوموں کے وکیل، شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی پہلی برسی کی پُراثر تقریب جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں شہید کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت اور تہران یونیورسٹی کی استاد، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے اپنے خطاب میں پاکستان سے محبت اور غزہ کے حوالے سے غیر معمولی جذبات کا اظہار کیا۔
جنہوں نے اس ملک کا نام ‘پاکستان’ رکھا، انہوں نے نہایت بامعنی اور باعظمت نام چنا۔
یعنی پاکیزہ لوگوں کی سرزمین ہے اور ایسی سرزمین سے ہمیں توقع ہے کہ وہ غزہ جیسے مظلوم خطے کیلئے ضرور مضبوط اور باوقار کردار ادا کرے گی۔
غزہ میں یہ جنگ زمین کی نہیں، شرافت اور انسانیت کی بقاء کی جنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب
یہ ظلم اور ضمیر کے درمیان معرکہ ہے، ہمیں ہرگز غزہ کے شہید بچوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔
میرے والدِ محترم، شہید آیت اللہ رئیسی، جہاں بھی گئے، غزہ کو فراموش نہیں کیا۔
کبھی ظالم کیساتھ سمجھوتہ نہ کیا، بلکہ ہر عالمی فورم پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنے، پاکستان کی سرزمین پر بھی انہوں نے غزہ کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی۔
ہم غزہ کیلئے آواز بلند کریں اور مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔
استقامت، غیرت اور بیداری کے ساتھ، یہ کربلا کا درس ہے۔







