مساجد کے مؤثر نظم و نسق کیلئے تربیتی ورکشاپس ناگزیر ہیں، علمائے کرام
شیعیت نیوز : مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں آٹھ روزہ "مدیریتِ مسجد” ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی تربیت کی گئی اور مساجد کے فعال و مؤثر نظامِ مدیریت پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وحدت یوتھ کے جوان عدل پر مبنی الٰہی حکومت کے قیام کی تیاری کریں، علامہ احمد اقبال رضوی
ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے علمائے کرام اور منتظمین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں صدر مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی، رئیس جامعۃ المصطفیٰ علامہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین النجفی، علامہ محمد خان مہدوی، علامہ سید تسلیم عباس کاظمی، علامہ اکرم حسین، علامہ ناظم رضا عترتی، ڈاکٹر سید خاور عباس کاظمی، علامہ سید بشیر حسین نجفی سمیت دیگر علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی۔
علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ شرکاء کو اسناد کی تقسیم کے ساتھ علمائے کرام نے تربیت کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر زور دیا۔







